پیرس(نیٹ نیوز) فرانس سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں نکولس بیریوز اور ڈیوڈ پیرو نے دنیا کی سب سے اونچی سواری کے قابل سائیکل بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں دنیا کی سب سے اونچی سائیکل بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں تقریباً 5 سال کا عرصہ لگا۔