میڈیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کر سکتا: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی، میڈیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کرسکتا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پیمرا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظورکی جاتی ہے، کیس جولائی کے پہلے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ واضح رہے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن، پریس ایسوسی ایشن اور پی ایف یو جے نے پیمرا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن