ملٹری تحویل میں ملزم کی ملاقات نہ کرانے پر وزارت دفاع‘ حکومت سے وضاحت طلب

Jun 13, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے ملٹری کی تحویل میں قید ملزم کی اہلِ خانہ سے ملاقات اور فون پر رابطہ نہ کرانے کے خلاف درخواست پر وزارت دفاع اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔ درخواست گزار کی  وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم محمد فرخ 9 مئی کے کیسز میں سیالکوٹ کینٹ میں ملٹری کی تحویل میں ہیں، فرخ کی گھر والوں سے اڑھائی ماہ بعد ملاقات اور ایک ماہ بعد ٹیلیفونک رابطہ کروایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں