ساہیوال: ہسپتال میں آتشزدگی  سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

Jun 13, 2024

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ہونے والی آتشزدگی و دھوئیں کے باعث ہلاکتوںکی تعداد 10ہوگئی۔ گزشتہ روز دسواں بچہ عبدالغنی دم توڑ گیا جو 65/4-Rکا رہائشی تھا۔ مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی 2کمیٹیاں ابھی تک تحقیقات مکمل نہ کر سکیں اور نہ ہی ذمہ داروںکا تعین کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں