لاہور(سپورٹس رپورٹر)شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپی کے کے مطابق مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایت پر سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈی جی خیبرپی کے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے پیٹرونیٹ ایوی ایشن کیساتھ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے مختلف ٹورازم اینڈ ہیلی سفاری سروس کے پیکیجز متعارف کرا دئیے گئے ہیں ، پیکیج 1 میں چترال ائیرپورٹ، وادی کیلاش اور لواری ٹنل اور پیکیج 2میں چترال ائیرپورٹ اور تریچ میر چوٹی کی سیر کروائی جائیگی ۔ پیکیج 3میں چترال ائیرپورٹ، تریچ میر اور قاقلشت میڈوز اور پیکیج 4میں چترال ائیرپورٹ تا شندور پولو فیسٹیول کا ٹور شامل ہے۔