ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی، مصر جانے والے 5 مسافر آف لوڈ 

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی، مصر جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ملزم فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے وزٹ ویزے پر مصر جا رہے تھے۔ ملزموں میں حسن رضا، حسنین اقبال، ساجد علی، ثناء اللہ اور شوکت علی شامل ہیں۔ ملزموں نے منظم گروہ کے ذریعے مصر سے بارڈر پار کر کے لیبیا جانا تھا۔ ملزموں نے کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔ گرفتار ملزم مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔ ملزموں کا تعلق شیخوپورہ، چنیوٹ اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزموں نے ایجنٹوں کو فی کس 20-40 لاکھ روپے ادا کئے۔ ملزموں کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن