پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 حکومت کو تحفظ دینے کے لئے ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی شروع ہوگئی ہے۔ بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ بغض عمران میں پی سی او ججز بھی الیکشن ٹریبونلز میں شامل کیے جارہے ہیں، ریٹائرڈ ججز الیکشن ٹریبونلز میں شامل کرانا چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے کالے قانون کے ذریعے جعلی سلطنت بچانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر ہارے ہوئے امیدواروں کے فارم 45 بھی گواہی دے رہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلا ہوا ہے، ان کے اور پی ٹی آئی کے فارم 45 پر نتائج کچھ اور فارم 47 پر کچھ اور ہے۔ الیکشن کمشن کے ویب سائٹس پر دئیے گئے نتائج میں بھی سنگین غلطیاں ہے، فارم 47 کے نتائج الیکشن کمشن اور شریف فیملی کے گلے پڑیں گی، سازشی ٹولہ کچھ بھی کریں ان کی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔
ریٹائرڈ ججز کا الیکشن ٹربیونلز بنانا چور کی داڑھی میں تنکا: بیرسٹر سیف
Jun 13, 2024