لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجاب کابینہ کے بانی پی ٹی آئی اور رہنمائوں کو کیسوں میں نامزد کرنے کی منظوری دینے کے کیس میں فریقین کے وکلاء کو آج دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اپنا رکھا ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں لیڈروں کو کیسوں میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا، وفاق اور صوبے میں ن لیگ کی حکومت قائم ہے۔ سیاسی انتقام اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، ایسے حالات میں پنجاب کابینہ کا بے بنیاد فیصلہ سے مزید خرابی ہوگی، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب کابینہ کے 24 مئی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔