لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں امریکہ اور بھارت سے کرکٹ میچ ہارنے پر عدالت میں پٹیشن دائرکر دی گئی۔رٹ پٹیشن وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم ارکان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔