اپریل تا 10 جون سکیورٹی فورسز کے خیبر پی کے، بلوچستان، سندھ میں 7745 آپریشن، 181 دہشتگرد ہلاک

Jun 13, 2024

اسلام آباد(رپورٹ:عبدالستارچودھری) سیکیورٹی فورسز نے یکم اپریل سے 10 جون تک دہشت گردوں کے خلاف خیبر  پی کے، بلوچستان اور سندھ میں 7 ہزار 7 سو 45 آپریشنز کیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 ہزار 7 سو 45 آپریشنز میں سے خیبر  پی کے میں 2 ہزار 701، بلوچستان میں 4 ہزار 902 اور سندھ میں 142 آپریشنز کیے گئے۔سیکیورٹی فورسز کے ان آپریشنز کے دوران 181 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آپریشنز میں خیبر  پی کے میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مئی میں بلوچستان میں 12 دہشت گرد، خیبر  پی کے میں 42 دہشت گرد مارے گئے۔مئی میں خیبر  پی کے اور بلوچستان سے 61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا کالعدم ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے، جبکہ بشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ژوب بارڈر سے در اندازی کرنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 11 دہشت گرد ہلاک کیے۔ پشین اور قلعہ عبد اللہ میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کیا گیا۔افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت در اندازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔بلوچستان سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیزمواد، 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کی گئیں۔

مزیدخبریں