اسلام آباد (خبر نگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورت حال، سینٹ میں قائمہ کمیٹیوں اور بجٹ کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لیے جائیں گے، ایوان میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات
Jun 13, 2024