لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 20 جون تک ملتوی کردی۔ آفاق احمد ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد کے حلقہ 104 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ صاحبزادہ حامد رضا سنی اتحاد کونسل کے سربراہ ہیں، کسی جماعت کا عہدیدار دوسری جماعت کے ٹکٹ سے انتخاب نہیں لڑ سکتا۔ گوہر علی خان خود کو پی ٹی آئی کا چیئرمین کہتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت چیئرمین نہیں ہے، گوہر علی خان نے غلط بیانی سے کام لیا، اب وہ صادق اور امین نہیں رہے ہیں۔ عمر ایوب خود کو پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل بتاتے ہیں، پی ٹی آئی کے اندر جماعتی انتخابات نہیں ہوئے، عمر ایوب دروغ گوئی پر صادق اور امین نہیںرہے، الیکشن کمیشن کو مدعا علیہ 5 اور 6 کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے، استدعا ہے عدالت صوبائی الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو مدعا علیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔