پنجاب میں انتخابی عذر داریوں کی سماعت کیلئے 8 الیکشن ٹربیونلز قائم 

لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے 8 الیکشن ٹریبونلز قائم کر دیئے، نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ پرنسپل سیٹ پر جسٹس انوار حسین لاہور، جسٹس شاہد کریم گوجرانوالہ، گجرات، جسٹس چوہدری محمد اقبال  فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، پاکپتن، اوکاڑہ، سرگودھا، خوشاب، جسٹس سلطان تنویر احمد قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، بہاولپور بینچ میں جسٹس عاصم حفیظ  بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں، ملتان بینچ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور، جسٹس راحیل کامران ملتان، بھکر، خانیوال، وہاڑی ، ساہیوال جبکہ راولپنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص رئوف راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی، تحصیل سرائے عالمگیر کی انتخابی عذر داریوں  پر سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا سید غازی شاہ

آپ 1918ء میں متھال، مانسہرہ میں سید مبارک شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ نسبت سادات سے آپ کا گھرانہ اپنے علاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے ...