کراچی(کامرس رپورٹر)کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائورہا۔انٹربینک میں 10 پیسے اضافے کے بعد ڈالر278 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 280 روپے 12پیسے پر آگیا۔ علاوہ ازیںملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا600روپے مہنگا ہو گیا۔