اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی دارلحکومت اسلام آبا د کے لیے متعدد منصوبو ںکے لیے رقوم مختص کی ہیں جن میں سی ڈی اے کی جانب سے بنائی جانے والی ( ٹینتھ ایونیو) کے لیے صرف 40کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے علاوہ ازیں پارلیمنٹرین کے لیے اضافی فیملی سوئیٹس کی تعمیر اور 500سرونٹ کوارٹرز کے منصوبے میں 350ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سہالہ میں ریلویز فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 50ملین روپے ، اسلام آباد ماڈل جیل کے منصوبے کے لیے 500ملین روپے ، نیواسلام آباد ایئر پورٹ جانے والی میٹرو کی مرمت کے لیے 100ملین روپے اسلام آباد میں نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر کے لیے 600ملین روپے مختص کیے گئے ہیں حکومت نے بجٹ میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بارشی پانی کو کارآمد بنانے کے لیے 50ملین روپے ، راول ڈیم کے پانی کوآلودگی سے بچانے کے لیے ڈیم کے سورس پر لگائے جانے والے تین فلٹریشن پلانٹس کے لیے 50ملین روپے اسلام آباد میں ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائز کرنے کے پروگرام کی مد میں 30ملین روپے اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس اور ٹریبونلز کی عمارتوں کی تعمیر کی مد میں 143ملین روپے ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیگل سہولت مرکز کے لیے 300ملین روپے اور اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں صارفین کے سہولت مرکز کی تعمیر کی مد میں 500ملین روپے کی رقوم مختص کی گئی ہیں