پنشن اصلاحات کا اطلاق نئے بھرتی ملازمین پر کیا جائے‘ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی بجٹ کے روز پارلیمنٹ کے سامنے ہزاروں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں  احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں مختلف یونین، ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈٖینیشن  کے مرکزی صدر چوہدری محمد حسین طاہر، سیکرٹری جنرل ذوالفقار احمد نے کہا کہ بجٹ میں اعلان کردہ پنشن اصلاحات کا  اطلاق نئے بھرتی  ہونے والے ملازمین پر کیا جائے۔ تنخواہ دار طبقہ  پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ  ڈالا جائے  نہ مو جودہ سلیب میں اضافہ کیا جائے۔ میڈیکل اور کنوینس الائونس دیا جائے، خصوصی مہنگائی الائونس دیا جائے۔ اگیگا کے سربراہ رحمان علی باجوہ نے کہا کہ ہمیں سو فیصد اضافے کی امید تھی یہی ہماری ڈیمانڈ تھی۔

ای پیپر دی نیشن