اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بجٹ2024-25میں اگلے مالی سال کیلئے اہم معاشی اہداف کا تعین کرلیا گیا۔دستاویزات کے مطابق اگلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کرلیا گیا۔ نئے بجٹ میں مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد مقرر، بڑی اور اہم فصلوں کی پیداوار منفی 4.5 فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔ دیگر فصلوں کا پیداواری گروتھ ٹارگٹ 4.3 فیصد طے کر دیا گیا۔اگلے سال صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد ہے، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کا ہدف 3.5 فیصد طے کر دیا گیا، چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کا گروتھ ٹارگٹ 8.2 فیصد مقرر کردیا گیا۔ خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد ہے، ہول سیل اور ری ٹیل سیکٹر کا گروتھ ٹارگٹ 4.1 فیصد جبکہ نئے بجٹ میں ملکی برآمدات کا ہدف 40 ارب 51 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ۔غیر ملکی درآمدات کا ہدف 68 ارب 18 کروڑ ڈالر، بیرون ملک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ہدف 30 ارب 27 کروڑ ڈالر سے زائد مقرر کردیا گیا۔ اگلے مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3 ارب 70 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔