اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گاڑیوں پر ٹیکس کو انجن کی طاقت کی بجائے گاڑی کی ویلیو سے بدل دیا گیا ہے۔ ٹیکس کی شرحیں یہ ہوں گی، 850 سی سی تک ویلیو کے 0.5 فیصد کے مساوی، 851 سی سی سے ایک ہزار سی سی تک ویلیو کے ایک فیصد کے مساوی، ایک ہزار سی سی سے 1300 سی سی تک گاڑی کی ویلیو کے 5۔1 فیصد کے مساوی، 1301 سی سی سے 1600 سی سی تک ویلیو کے دو فیصد کے مساوی، 1601 سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑی کی ویلیو کے تین فیصد کے مساوی ٹیکس لیا جائے گا۔ 3 ہزار سی سی سے زیادہ طاقت کی گاڑیوں پر ویلیو کے 12 فیصد کے مساوی ٹیکس لگے گا۔
گاڑیوں پر انجن کی طاقت کی بجائے ٹیکس قیمت کے حساب سے لاگو ہو گا
Jun 13, 2024