لاہور (کامرس رپورٹر )عوامی حلقوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی اقدام نہیں کئے۔ بجلی سستی کرنے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور مہنگائی میں مذید کمی کرنے کے لئے کوئی موثر اقدام نہیں کئے گئے۔ صرف حکومت نے بجٹ میں اپنی ساری توجہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر رکھی ہے۔ علامہ اقبال ٹائون میں نیلم بلاک کے رہائشی ناصر نثار نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی گذشتہ بجٹ جیسا ہے جس میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی اقدام نہیں کئے گئے۔ الحمد کالونی کے رہائشی فراز سعید نے کہا کہ اکنامک سروے آف پاکستان کے اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی گروتھ کے اہداف حاصل نہیں ہوئے۔ ملک میں غربت کی شرح میں کمی نہیں آئی تو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کے لئے کون سی دودھ اور شہد کی نہریں ہونگی۔ اچھرہ کے رہائشی وحید اعوان نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کے فائدے کی کوئی بات نہیں کی گئی اور جو اتنا بڑا ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
بجلی سستی ہوئی نہ روزگار کے مواقع، حکومتی توجہ ٹیکس جمع کرنے پر: عوامی حلقے
Jun 13, 2024