اسلام آباد (صلاح الدین خان) بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20سے 25 فیصد اضافے سے رننگ بیسک کے حساب سے اوسطا ساڑھے بارہ ہزار سے پچیس ہزار روپے تک اضافہ ہو گا۔ پی پی ایس، ون سکیل کی کم سے کم بیسک پے 1350 روپے اور زیادہ سے زیادہ بیسک پے2650 روپے ہے۔ اسی طرح گریڈ 17سے گریڈ 22 تک کی رننگ بیسک پے کے مطابق 20 فیصد کے حساب سے اضافہ کیا جائے گا۔ رننگ بیسک پے کی 30 سٹیجز ہیں جو جس سٹیج پر ہو گا تنخواہ میں اضافہ اسی حساب سے ہو گا۔
تنخواہ میں ساڑھے 12 سے 25 ہزار تک اضافہ ہو گا
Jun 13, 2024