آبی شعبہ کی جاری اور 3 نئی سکیموں پر 205.5 ارب روپے خرچ ہوں گے 

Jun 13, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) آئندہ مالی سال کے دوران آبی شعبہ کی جاری  اور 3 نئی سکیموں پر 205.5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق  2024-25کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام) (پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان میں 100 ڈیموں کی تعمیر کے لئے 1293.310 ملین روپے، پنجگور کی تعمیر کے لئے 3500 ملین روپے، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے ڈیم کے حصے کے لئے 40126.042ملین روپے ، کے فور گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے لئے 25000 ملین روپے، نئی گاج ڈیم منصوبے کے لئے 1000 ملین روپے، پٹ فیڈر کینال سسٹم کی ری ماڈلنگ کے لئے 10000 ملین روپے ، مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کے لئے 45100ملین روپے، وندر ڈیم کے لئے 2150 ملین روپے، چشمہ رائٹ بینک کینال کے لئے 17510 ملین روپے اور آواران ڈیم کی تعمیر کے لئے 3000 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ جبکہ آئندہ مالی سا ل کے دوران آبی وسائل ڈویژن کے ہائیڈل منصوبوں کی جاری سکیموں پر 213224 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت عطا آباد میں 50میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کے لئے 5500 ملین روپے، درگئی پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے 2928 ملین روپے، تربیلا فائیو توسیع منصوبے کے لئے 14144.920 ملین روپے، منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لئے 11034 ملین روپے دیامربھاشا ڈیم پاور جنریشن منصوبے کیلئے 3602 ملین روپے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 160897 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں