اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے جاری 6 منصوبوں کیلئے 155 ملین روپے جبکہ 2 نئے منصوبوں کیلئے 610 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل لائبریری آف پاکستان کی عمارت کی اپ گریڈیشن کیلئے 13 ملین روپے‘ قلعہ روات کی تزئین و آرائش کیلئے 20 ملین روپے‘ علامہ اقبال کی رہائش گاہ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کیلئے 18.500 ملین روپے‘ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلئے 50 ملین روپے‘ شاہ اﷲ دتہ کی غاروں کی بحالی و حفاظت کیلئے 20 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح آثار قدیمہ کے تحت مائی قمر و مسجد اور مقرب خان کے مقبرہ کی حفاظت کیلئے 30 ملین روپے جبکہ اسلام آباد میں پھروالہ فورٹ کی حفاظت کیلئے 3.500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
قومی ورثہ کے 6 منصوبوں کیلئے 155 جبکہ دو نئے منصوبوں کیلئے 610 ملین مختص
Jun 13, 2024