بجٹ تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی شدید نعرہ بازی، احتجاج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجٹ تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شدید احتجاج اور نعرہ بازی کی۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔ نعرہ بازی کرتے ہوئے انہوں نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ بجٹ دستاویز کرسیوں پر پٹخ دیں۔ اس دوران (ن) لیگ کے ارکان نے وزیراعظم شہبازشریف کے گرد حصار بنائے رکھا۔

ای پیپر دی نیشن