شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، امجد علی سلطانی سے) محکمہ صحت حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے عطائیت ضلع بھر میں پھیل رہی ہے، بالخصوص شعبہ ڈرگ کی مبینہ ملی بھگت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عطائی ڈاکٹرز کی بھر مار ہو گئی ہے ۔ گلی محلوں اور گنجان آبادیوں محلہ رام گڑھا، شیش محل، جنڈیالا روڈ، بھکی روڈ، طارق روڈسمیت دیگر مختلف شہری علاقوں میں ایسے عطائی ڈاکٹرز پریکٹس کر رہے ہیں جو خود تو مڈل فیل ہیں ان میں سے کئی عطائیوںنے اپنی دکانوں کے باہر جو بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں ان پر بڑے بڑے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے نام درج ہیں، ذرائع کاکہنا ہے کہ عطائی کو کوآلیفائیڈ ڈاکٹرز کانام استعمال کرنے کے عوض ماہانہ 15 سے 20 ہزار روپے تک متعلقہ ڈاکٹر کو ادا کرنا ہوتے ہیں ۔اکثر عطائی نشہ آور ادویات کی فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں بھی مصروف ہیں شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔محکمہ صحت سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
شیخوپورہ: محکمہ صحت کی عدم توجہی‘ ضلع بھر میں عطائیوں کی بھر مار
Jun 13, 2024