شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) عوام کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یسین نے ان خیالات کا اظہار دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ غلام صابر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیخوپورہ عمیر صغیر سمیت دیگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسر بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن فوڈ اتھارٹی غلام صابر نے اس موقع پر محکمانہ کارکردگی، روزانہ کی بنیاد پر جاری انسپکشنز، جرمانہ سمیت دیگر دفتری امور بارے صوبائی وزیر خوراک کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر مکمل متحرک ہیں۔
عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی ترجیح ہے:بلال یسین
Jun 13, 2024