نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں عرصہ دس سال گزرنے کے باوجود 14 شہیدوں کو انصاف نہیں مل پایا کیا ادارے قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہے جس قوم سے انصاف اٹھ جائے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی ہماری پستی کاراز یہی ہے کہ ہم انصاف نہیں کرپائے ان خیالات کااظہار تحریک منہاج القرآن کے رہنمامیاں شفاعت علی اور صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 136 میاں شرافت علی نے سٹی پریس کلب میں گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ کہ ہم پرامن لوگ ہیں قائدین نے ہمیشہ صبر اور برداشت کاسبق دیاہے سارے ثبوت موجود ہونے کے باوجود انصاف میں دیرسے حکمرانوں کے ارادے واضح نظر آرہے ہیں۔لوگوں کا نظام عدل سے اعتماد ختم ہو رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔
سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں:شفاعت علی
Jun 13, 2024