فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 143 چودھری طاہر سعید بھون نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ایوانوں کے اندر بھرپور طریقے سے آواز اٹھائے گی،ہماری قیادت ملک کے گھمبیر معاشی حالات سے بخوبی آگاہ ہے وقت آ گیا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے ہم اپنی سمت کا تعین کریں تاکہ پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔
پیپلز پارٹی عوامی نمائندہ جماعت ہے :طاہر سعید بھون
Jun 13, 2024