جمبر (نامہ نگار)گندم سیکنڈل کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے تا کہ اصل حقائق سامنے آسکیں، آئے روز بجلی مہنگی کرنابہت بڑا ظلم ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کے مرکزی صدر، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن ڈاکٹر مخدوم سیدمحمد حبیب عرفانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندرشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے غزہ میںسکول پر بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا اسرائیل امریکہ کی ایماء پر اقوام متحدہ او آئی سی، یورپی یونین سمیت پوری دنیا کو خاطر میں نہیں لارہا ہے۔
آئے روز بجلی مہنگی کرناعوام پر ظلم ہے :ڈاکٹر مخدوم سیدمحمد حبیب
Jun 13, 2024