نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) نواحی گاؤں ہردو اودھے میں طلائی انگوٹھی کے تنازعہ پر ایک شخص قتل، جبکہ محلہ باٹھ میں محنت کش کے گھر کی چھت گرنے سے 3 شخص زخمی۔ نواحی گاؤں ہردو اودھے میں طلائی انگوٹھی کے تنازعہ پر ایک شخص اسعد عباس حجام نے اپنے ہم زولف سلامت علی کو فائر مار کر قتل اور اسکے ساتھی میاں افتخار احمد کو زخمی کردیا بتایا گیا ہے کہ مقتول سلامت علی اور دیگر گھر کا سامان اٹھانے ملزم کے گھر گئے تھے کہ ایک طلائی انگوٹھی فریقین کے درمیان جھگڑے کی بنیاد بن گئی اسعد عباس نے فائرنگ کر کے سلامت علی کو قتل اور ساتھی افتخار احمد کو زخمی کر دیا تھانہ تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے اور مقتول کی ڈیڈ باڈی تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دی گئی ہے جبکہ زخمی ساتھی زیر علاج ہے ۔