نوشہرہ ورکاں ( نامہ نگار ) پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں سراپا احتجاج ،گزشتہ روز گوجرانوالہ بار کے رکن رانا عثمان نثار ایڈووکیٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے بلا جواز غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کی تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں بھر پور مذمت کرتی ہے اور پولیس کی اس غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج جبکہ گوجرانوالہ بار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کی ، ہڑتال کے دوران کوئی بھی معزز ممبر عدالت میں پیش نہ ہوا۔