حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر ہر قسم کے مکینیکل جھولے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر کی تمام ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ ہدایات جار ی کی گئی ہیں کہ اس حوالے سے جھولوں کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز جبکہ دیگر انتظامی افسران کو بھی ہدایت کی ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی پبلک پارک و تفریحی مقامات پر مکینیکل جھولے نہ چلائے جائیں۔اس حوالے سے پرائیوٹ پارکوں کی انتظامیہ کو سختی سے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کر وایا جائے ۔
حافظ آباد:پارکوںو تفریحی مقامات پر جھولے چلانے پر پابندی عائد
Jun 13, 2024