قلعہ دیدار سنگھ:وین سے مضر صحت گوشت  تلف ، ڈرائیور گاڑی سمیت حوالات میں بند 

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)پٹرولنگ پولیس اگو چک نے شہریوں کو ایک بار پھر مردہ گوشت کھانے سے بچا لیا ہے پٹرولنگ پولیس نے  وین کو مشکوک جان کر روکا گیا تو اندر بچھڑا کا مردار گوشت پڑا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک ٹیم سے رابطہ کیا گیا جو موقع پر پہنچ گئی، ٹیم نے مضرصحت گوشت کی تصدیق کر دی۔فوڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک ٹیم نے بچھڑے کے گوشت کو تلف کر کے گاڑی اور ڈرائیور دونوں کو پولس قلعہ دیدار سنگھ کے حوالہ کر دیا۔ ڈرائیور لطیف کو حوالات میں بند کردیا۔

ای پیپر دی نیشن