گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب )بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والا بجٹ بالکل صنعتکاروں اور عوام کی امنگوں کے برعکس ثابت ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کو دگھوما کر بجٹ پیش کیا گیا جس کا کچھ فائدہ نہیں ۔صنعتوں کو ریلیف ملا نہ ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی انڈسٹری جو کہ پہلے ہی تباہی کے دھانے پر ہیں اس کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے تسلی تک نہیں دی گئی ۔ گیس، بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافہ کرکے ملکی انڈسٹری اور کاروباری برادری کو مزید تباہی کیطرف دھکیل دیا ہے ۔