پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جہاں اب ہنڈرڈ انڈیکس میں 2696 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بجٹ کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات نظرآرہے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کرگیا۔ مارکیٹ 75 ہزار 493 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔دریں اثناء کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 1945 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 742 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔