سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر اور وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے جدہ میں ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوئوں اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔