آزادی مارچ مقدمہ:بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود ،شیخ رشید سمیت دیگر بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بری کر دیا،جبکہ جلا ئوگھیرا ئو کیس میںعدالت نے شہریار خان آفریدی اور دیگر کارکنان کو بھی بری کر دیا۔ جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید و دیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں سے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر کارکنان کو بھی بری کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلا ئوگھیرا ئواور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن