حج 2024:منیٰ میں عازمین حج کے لئے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی قائم

Jun 13, 2024 | 15:24

حج 2024 کے موقع پر منیٰ میں عازمین حج کی خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب میں حج کے نزدیک آتے ہی رونق مزید بڑھ گئی ہے۔ جبکہ عازمین حج آج منیٰ روانہ ہوں گے، ایک دن منیٰ میں قیام کے دوران عازمین پانچ وقت کی نماز اور عبادت بجا لائیں گے۔پانچ روز مناسک حج جمعہ چودہ جون سے شروع ہوں گے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ پندرہ جون بروز ہفتہ کو ہوگا۔جبکہ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رواں سال 1 اعشاریہ 5 ملین حجاج کرام مکہ شہر پہنچے ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال 1 اعشاریہ 8 ملین حجاج کرام پہنچے تھے۔عازمین حج 8 ذوالحجہ کو سارا دن منیٰ میں ہی قیام کریں گے، 5 وقت کی نماز ادا کرنے کے بعد 9 ذوالحجہ کو عرفات کی جانب روانھہ ہوں گے، جبکہ عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔واضح رہے منیٰ میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ 6 اور 7 ذوالحجہ سے شروع ہو جاتا ہے۔حج کے موقع پر سعودی انتظامیہ کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں