کراچی: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا، چیف سیکرٹری سندھ نے عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر17 جون سے بدھ19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 17 پیر جون کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس موقع پر وفاقی حکومت نے بھی تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔