صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا 5647ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ہے، مہنگائی کنٹرول کیلئے اتھارٹی قائم کی جائےگی۔عظمی بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سوشل سیکٹر کے لیے 2ارب مختص کئے گئے ہیں، ہماری حکومت کا بنیاد ی فوکس غریب عوام ہے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں . اس کیلئے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج سے سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے، اس بار صحافیوں کے لئے ایک ارب کا ہیلتھ پروگرام شروع کیا ہے ، ہتک عزت بل سے جو اصل صحافی ہیں ان کو خطرہ نہیں ہوگالیکن جو ڈالر کماتے ہیں، ہتک کرتے انہیں اس بل سے مسئلہ ضرور ہو گا ۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج صحافی برادری کا آئینی حق ہے،کسی بھی پروفیشنل صحافی کو آج تک نہ تو ہتک ہوئی ہے اور نہ ہی ہو گی ۔
سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے: وزیر اطلاعات پنجاب
Jun 13, 2024 | 19:07