بیان حلفی، معاہدوں، طلاق نامہ کی اسٹامپ ڈیوٹی میں بڑا اضافہ

Jun 13, 2024 | 23:09

ویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے بجٹ میں اسٹامپ ڈیوٹی میں اضافے کی سفارشات کر دی گئیں۔فنانس بل متن کے مطابق بیان حلفی، معاہدوں، طلاق نامہ کی اسٹامپ ڈیوٹی بڑھانے کی سفارشات  پیش کی گئی ہیں۔طلاق کیلئے اسٹامپ پیپر کی فیس 100 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنےکی سفارش کی گئی جب کہ 5 لاکھ تک کے معاہدے کی اسٹامپ ڈیوٹی 1200 سے 3000 تک کرنےکی سفارش ہے۔پاور آف اٹارنی اور کرایہ داری کی اسٹامپ ڈیوٹی میں بھی اضافےکی سفارش ہے۔ اسٹامپ ڈیوٹیوں کی مد میں سالانہ 4 ارب 21کروڑ کا ریونیو حاصل ہوگا۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں جعلی اسٹامپ پیپرز کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کے نام پر اسٹامپ پیپر حاصل کرلیا جبکہ الیکٹرانک اسٹامپ پیپر کسی کے بھی نام پر اور پرانی تاریخوں میں بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔جعلی اسٹامپ پیپرز کے باعث ملک کا عدالتی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا. لاہور میں 100 روپے والا پیپر 1200 روپے میں فروخت ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اسٹامپ پیپر مافیا کیخلاف ایکشن سے انکار کردیا. لاہور کی تین کچہریوں سے جعلی ای اسٹامپ پیپر خرید لیے۔

مزیدخبریں