مالی سال 25-2024 کیلئے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

Jun 13, 2024 | 23:56

ویب ڈیسک

کراچی:  مالی سال 25-2024کے لیے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس جمعہ 14 جون کی سہ پہر تین بجے ہوگا. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے. جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔پیپلزپارٹی کے 10 نکاتی انتخابی منشور کے تناظر میں ریلیف اقدامات بجٹ میں تجویز کیے گئے ہیں. آئندہ مالی سال لیے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔بجٹ میں بے نظیر مزدور کارڈ، کسان کارڈ، معمر افراد کی بہبود کے لیے گرانٹ مختص کرنے کی تجویز ہے. تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا جائے گا۔خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے سکیم کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے. بلاسود قرض سکیم، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کی سکیم بھی بجٹ کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں