یکم اکتوبر کے بعد کتلونیا کو امیگرنٹس کو ریذیڈنسی جاری کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا

Mar 13, 2009 | 15:43

سفیر یاؤ جنگ
سپین (نمائندہ خصوصی) سال رواں کی چوتھی سہ ماہی میں سپین کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی ریاست کو امیگریشن کے شعبہ میں اختیارات حاصل ہو سکیں گے۔ یکم اکتوبر 2009ءکے بعد کتلونیا کو امیگرنٹس کو ریذیڈنسی جاری کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ وفاقی پارلیمنٹ میں کتلان آئین کی منظوری کے بعد کتلان ریاست اس بات کی مجاز ہو گی کہ وہ اپنی افرادی قوت کی طلب و رسد کے مطابق امیگرنٹس کو لیگل کر سکے۔ اس سلسلے میں تمام قانونی رکاوٹیں دور کر دی گئیں ہیں۔ امیگریشن کی وفاقی سیکرٹری نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوئی بھی ہسپانوی ریاست اپنے آئین میں ترمیم کے بعد یہ حق حاصل کر کے گا۔
مزیدخبریں