سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اداروں میں ٹکرائو ملکی مفاد میں نہیں، پاکستانی عوام کودیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔

Mar 13, 2011 | 12:34

سفیر یاؤ جنگ
راجن پورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں، سیاستدانوں نے ماضی کے انداز تبدیل نہ کئے تو لوگ ان سے بیزارہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بد حالی سے نکالنے کی ضرورت ہے، آج محاذ آرائی نہیں مل بیٹھنے کا وقت ہے۔ سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ قوم کو نئی راہ دکھانے کیلئے ان کی ضرورت پڑی تو وہ اپنا کردارادا ضرور ادا کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ وہ اب بھی یہی کہتے ہیں کہ ریمنڈ ٰڈیوس کو سفارتی استشنیٰ حاصل نہیں، اس سلسلے میں امریکہ کا دباؤ بلا جواز ہے۔
مزیدخبریں