جاپان میں بدترین زلزلے اور سونامی سے متاثرہ فوکوشیما ڈائی ایچی پلانٹ سے تابکاری کا اخراج مزید بڑھ گیا ہےجس کے بعد حکام نےتابکاری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈائی ایچی پلانٹ کے مزید دو ری ایکٹرز کےکولنگ سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جسے ٹھنڈا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جاپانی کابینہ کے سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ ان ری ایکٹرز کا پریشرکم کرنے کیلئے بھاپ خارج کی جائے گی جس کی وجہ سے تابکارعناصر بھی خارج ہوں گے تاہم اُنہوں نےدعویٰ کیا کہ ان تابکارعناصر کے انسانی صحت پربہت کم مُضر اثرات پڑیں گے۔ اُدھر تابکاری کے ممکنہ خدشے کے پیشِ نظر اردگرد کے علاقوں سے ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید علاقے بھی خالی کرائے جارہے ہیں۔
دوسری طرف جاپان میں زلزلے اور سونامی کے نتیجہ میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد دو ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ دس ہزار سےزائد افراد اور چارٹرینیں تاحال لاپتہ ہیں۔
اس آفت کے نتیجے میں متاثرہ افراد کیلئے پانچ مختلف مقامات پر تیرہ سو عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جن میں دو لاکھ پندرہ ہزار متاثرین رہ رہے ہیں۔ انہیں خوراک، پانی اور امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ امریکی ارضیاتی سروے نے دعوٰی کیا ہے زلزلے سے جاپان کے بڑے جزائر ڈھائی میٹر سرک گئے ہیں جبکہ کرہ ارض کے محورمیں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔