کرکٹ ورلڈ کپ میں کینیڈا کی ٹیم نیوزی لینڈ کےتین سو انسٹھ رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔

Mar 13, 2011 | 13:29

سفیر یاؤ جنگ
بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈین باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ برینڈن میکللم نے ایک سو ایک رنزکی شانداراننگزکھیلی۔
روس ٹیلر نے چوہتر رنز بنائے جبکہ جیسی رائیڈر اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ نےمقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو اٹھاون رنز بنائے۔ کینیڈا کی جانب سے بیڈون نے تین جبکہ بالاجی راؤ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں