بنگلورمیں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم فیورٹ ہے جو پول اے میں اپنا چوتھا میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا نے اب تک دو میچز جیتے ہیں جبکہ اس نے سری لنکا کے خلاف میچ برابرکھیلا تھا۔ کینیا کے خلاف کامیابی کی صورت میں دفاعی چیمپئن ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لے گی۔ دوسری طرف کینیا کی جیت اس کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ وہ اپنے پہلے چاروں میچوں میں شکست کھا چکی ہے۔