افغان شہریوں کوہلاک کرنےوالےامریکی فوجی کو سزائےموت ہوسکتی ہے جبکہ پینٹا گون نےفوجی پر افغانستان میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ لیون پنیٹا

Mar 13, 2012 | 12:33

سفیر یاؤ جنگ
اپنے ایک بیان میں امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجی کےہاتھوں افغان شہریوں کا قتل امریکہ کےافغانستان سےانخلا پراثراندازنہیں ہوگا۔انہوں نے جنگ کوجہنم قرادیتے ہوئےکہا ہےکہ جنگ میں ایسےواقعات سامنے آتےرہتےہیںتاہم وہ مستقبل میں کسی صورت ایساواقعہ نہیں چاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قتل کےمحرکات جاننےکی کوشش کررہےہیں۔صحافیوں کیجانب سےامریکی فوجی کوسزائےموت دیئےجانےکےسوال پرانہوں نےکہا کہ ان کے خیال میں اس جرم میں سزائے موت ہوسکتی ہے۔دوسری جانب امريکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے سولہ افغانیوں کے قتل ميں گرفتار امريکی فوجی پر افغانستان ميں سرعام مقدمہ چلانے کا مطالبہ مسترد کردياہے.پينٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے کہا کہ واقعے کی تحقيقات افغان حکومت سے کيے گئے معاہدے کے تحت کی جائے گی.
مزیدخبریں