ایک ہی دن میں چند گھنٹوں کے وقفے کےساتھ جنوبی وزیرستان میں دومیزائل حملے داغے گئے ہیں جنوبی وزیرستان میں آج صبح شوال میں گاڑی پرامریکی جاسوس طیارے نے حملہ کیا جس میں چھ افرادجاں بحق ہوگئے چندگھنٹوں بعد امریکی جاسوس طیاروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراخاورہ میں ایک مکان پرمیزائل داغے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے میزائل حملوں کے ان دونوں واقعات میں چودہ افرادجاں بحق ہوگئے،امریکی جاسوس طیاروں نے حملوں کے بعد کافی دیرتک ان علاقوںمیں نچلی پروازیں جاری رکھیں واضح رہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پرحملے کے بعد امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں کمی آگئی تھی تاہم اب ایک مرتبہ پھرڈرون حملوں میں تیزی آچکی ہے،
چھبیس نومبر کو پاکستاني چيک پوسٹ سلالہ پر نيٹو کے فضائي حملے کے پچین دنوں کے وقفے کے بعد دس جنوري کو پہلا حملہ کيا گيا اور اس کے بعدسے اب تک دس ڈرون حملے ہو چکے ہيں
پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد اورحکومتی سطح پرمتعددمرتبہ احتجاج کے باوجود امریکہ کے کان پرجوں تک نہیں رینگی اورقبائلی علاقوں میں ڈرون حملے جاری ہیں جس سے قبائلی عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے