لندن میں کشمیریوں نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے دولت مشترکہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے تصویری نمائش کا انعقاد اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

Mar 13, 2012 | 18:34

سفیر یاؤ جنگ
گرین پارک لندن میں ہونے والے اس مظاہرے کی قیادت حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کررہے تھے۔اس موقع پرتصویری نمائش بھی کی گئی جس میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا پردہ چاک کیاگیاتھا۔ان تصاویرپراقوام عالم سے مدد کی اپیل کے نعرے بھی درج تھے،اس موقع پرحریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے وقت نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ میں شامل ممالک خطے میں امن کی خاطرمسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کریں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیربرطانیہ کا پیدا کردہ ہے اور اسے ہی اس کے حل پر سب سے زیادہ توجہ دینی چاہئیے۔
مزیدخبریں