چار روزہ شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیل اورفلسطین جنگ بندی پرمتفق ہوگئے ہیں۔

مصر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسرائیل اور فلسطینی مجاہدین میں فوری جنگ بندی پراتفاق ہوگیا ہے۔مصری سکیورٹی حکام کا کہناہے کہ دونوں فریق چار روز کے بعد تشدد بند کرنے پر متفق ہوئے ہیں، چار روزہ جھڑپوں میں ستائیس فلسطینی شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔مصر کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ معاہدے کے مطابق اسرائیل فلسطینی مجاہدین کو نشانہ بنانا بند کردے گا جبکہ فلسطینی مجاہدین بھی اسرائیل پر راکٹ حملے روک دیں گے۔ اس سے پہلے اسرائیلی جنگی طیاروں نے چوتھے روز بھی غزہ پٹی پر فضائی حملے کئے جس میں مزید سات فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن